تلنگانہ کے وزیر صحت لکشما ریڈی نے واضح کیا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں زچگی کے لئے خواتین کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔
انہوں نے تعطیلات کے بعد آج سے دوبارہ شروع اسمبلی کے سرمائی سیشن میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کا
جواب دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں زچگی کروانے والی خواتین کی تعداد میں اضافہ کے نشانہ کے ساتھ ماں کی گود پروگرام شروع کیا گیا ہے ۔
102 ایمبولنس گاڑیوں کے ذریعہ حاملہ خواتین کو سرکاری اسپتال پہونچایا جارہا ہے ۔